وفاقی کابینہ نے آئیندہ پانچ سال کے لیے 24 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا

وفاقی کابینہ نے آئیندہ پانچ سال کے لیے 24 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا

وفاقی کابینہ کے 2024 تا 2029پروگرام کےتحت 24 اداروں کی نجکاری کی جائے گی اور اس پروگرام کے تحت تین مراحل میں اداروں کی نجکاری کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے آئیندہ پانچ سال کےلیے ملک کے 24 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 2024 سے 2029 تک تین مراحل میں 24 اداروں کی نجکاری کی جائیگی اور جائزےکےبعدمزیدادارےبھی نجکاری پروگرام میں شامل کیےجائیں گے۔ اس پروگرام کےتحت 3 مراحل میں اداروں کی نجکاری کی جائے گی،پی آئی اے،ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کانجکاری عمل جلد مکمل کیاجائےگا اس کیساتھ ساتھ سرکاری بجلی تقسیم کاراور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومتی عدم دلچسپی کے سبب پولیس کمپلینٹ اتھارٹی سے محروم

پہلےمرحلے میں فیصل آباد،اسلام آباد،گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنیوں کی نجکاری ہوگی۔ اس کیساتھ ساتھ لیسکو،میپکو،پیسکو،ہیسکو،سیپکو اورحیسکو کی نجکاری دوسرے مرحلے میں ہوگی اور یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی نجکاری ہوگی۔ پاکستان ری انشورنس کمپنی کی نجکاری بھی فہرست میں شامل ہے اور نجکاری کےلیےمنظور شدہ اداروں کا جامع نجکاری پلان کابینہ میں پیش کیاجائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *