عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ امریکی خام تیل اور پٹرولیم کے ذخائر میں کمی ہے۔ گزشتہ روز برینٹ کروڈ کی قیمت 32 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے سے 81.01 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق سربراہ آئی ایس ائی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کے بعد مزید تین ریٹائرڈ آرمی افسران گرفتار
آج ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل کے آس پاس برقرار ہے۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 33 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے سے 78.68 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
اطلاعات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی قیمتوں میں مزید اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔