30 سالہ پاکستانی کینیڈین شہری داؤد رند نسیم نگر چیک پوسٹ حیدر آباد کی حدود سے مبینہ اغواء ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 30 سالہ داؤد رند اپنی ماں کے ساتھ کینیڈا سے حیدرآباد آیا تھا اور 14 اگست کے دن پر سرار طور پر لاپتا غائب ہوگیا۔
اہلِ خانہ نے کا کینیڈین ایمبسی سے رابطہ کیا ہے ۔اہلِ خانہ کے مطابق داود کل شام 4بجے موبائل گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا ۔ ایس ایچ او نسیم ننگر تھانہ کے مطابق اب ہم سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے تحقیقات کررہے ہیں اور سی ڈی آر بھی نکلوا رہے ہیں۔

