آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاؤن نے پی ٹی آئی رہنما اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم شوٹرز کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کرائے کے قاتل شہر یار اور اسکے ساتھی سجاد کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقتول شاہد صدیق کے بیٹے قیوم نے ایک کروڑ 60 لاکھ میں شوٹرز سے ڈیل کی تھی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما حافظ ذیشان رشید نے بھی عہدے سے استعفیٰ دیدیا
او سی یو ٹیم نے قیوم شاہد کی نشاندہی پر پہلے چار افراد کو حراست میں لیا، پھر شوٹر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی پہلے ہی برآمد ہو چکی ہے۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزمان شہریار، شہریار کے والد سجاد اور چچا شاہد نے ملکر قتل کیا۔

