ملکی زرمبادلہ کےذخائر میں کتنے کروڑ ڈالر کااضافہ ہوا؟نئےاعداد و شمار جاری

ملکی زرمبادلہ کےذخائر میں کتنے کروڑ ڈالر کااضافہ ہوا؟نئےاعداد و شمار جاری

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ 9اگست 2024ء تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مجموعی طور پر14 ارب 64 کروڑ ڈالرکی سطح تک پہنچ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 سے 9 اگست کے دوران 17 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 سے 9 اگست کےدوران 17 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سی جی 125اور سی ڈی 70 پر آزادی آفر لگا دی گئی

سٹیٹ بینک کے ذخائر 11 کروڑ 93 لاکھ ڈالر بڑھ کر 9 ارب 27 کروڑ ڈالر تک جا پہنچے جب کہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 37 کروڑ ڈالر رہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *