پاکستان کیخلاف ہونیوالی تمام سازشیں ناکام بنائینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

پاکستان کیخلاف ہونیوالی تمام سازشیں ناکام بنائینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ہونیوالی تمام سازشوں کو ناکام بنائینگے، ملکی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت وطن عزیز پاکستان کو ترقی سے نہیں روک سکتی۔

انکا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمارے لئے مسرت کا باعث ہے کیونکہ آج کے دن سے ہی مزدوروں کے بچے نئی زندگی کی شروعات کرنے جارہے ہیں ۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاک سر زمین کو دنیا کی کوئی قوت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: خود احتسابی کا عمل ہرادارے کو اپنانا چاہیے، عطا تارڑ کا بڑا بیان آگیا

حکومت ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے مزید اقدامات اُٹھائے گی ۔ طلبہ بلوچستان کے سفیر ہیں، طلبہ نے بہترین تعلیم حاصل کرکے صوبے اور پاکستان کی ترقی کے لئے اہم کردارادا کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا تقریب کے آخر میں کہنا تھا کہ طلبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، ، تعلیم سے ہی تبدیلی آتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *