وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کی 10 گورنمنٹ یونیورسٹیز میں گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس یا کورسز کروانے کے حوالے سے پلان بارے کہا ہے کہ اس اقدام یونیورسٹی سٹوڈنٹس سے بے روزگار ی کا یقینی خاتمہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ آئی ٹی اور یونیورسٹیز کا اجلاس منعقد ہوا اوراجلاس میں 1000 گوگل کریئر سرٹیفکیٹس اسکالرشپ 10 گورنمنٹ یونیورسٹیز کو دینے کے معاہدہ پر دستخط ہوئے، جس کے تحت1000 اسکالرشپس میں 50 فیصد خواتین یونیورسٹی کے اساتذہ کو دی جائیگی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ دور ٹیکنالوجی کا ہے اوربے روزگاری کے مسائل حل کرسکتے ہیں اگر ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ محکمہ تعلیم کے ساتھ ٹیک ویلے نے گوگل کروم بوکس کی مدد سے ٹیچرز ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اورکروم بوک ایک بہترین بوک ہے جس کا وزن کم اور بہترین بیٹری ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کروم بوکس سے اساتذہ کی تربیت بہتر ہوسکے گی اورگوگل ٹوپلس کی مدد سے لوکل مواد استعمال کرکے “مقصد ایپلیکشن” بنائی گئی ہیں،
یہ بھی پڑھیں: کراچی اور سندھ میں امن وامان کے حوالے سے تشویشناک اعدادوشمار سامنے آ گئے
“مقصد ایپ” سے تیاری کرنے والے اسکول کے بچے ٹیسٹ میں 24.3 فیصد دیگر بچوں سے زیادہ اسکور کیا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کی موجودگی میں گوگل سندھ، محکمہ آئی ٹی اور محکمہ یونیورسٹیز کے درمیان گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس کے معاہدے پر دستخط ہوئے ۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہآج کہیں بھی انٹرنیٹ پر بیٹھ کر نوجوان ڈالر کمارہے ہیں اوربچوں اور نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کرنے چاہئیں جس سے روزگار مل سکے گا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمی ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ پروفیسر طارق رفیع، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نور سموں، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ، 10 گورنمنٹ یونیورسٹیز کے وائس چانسلر اور گوگل ایجوکیشن کنسلٹنٹ عمر فارق ، سی ای او ٹیک ویلے حارث اقبال اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔