امریکا نے جنرل ریٹائرڈ فیض حمید و دیگر سابق فوجی افسران کی گرفتاریاں پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا کہ سابق فوجی افسران کی گرفتاریاں پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔پینٹاگون کے ترجمان جنرل پیٹرک رائیڈر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مستحکم شراکت داری ہے۔امریکا پاکستان کیساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں: جنرل ر فیض حمید عمران خان کو الیکشن جتوا کر دوبارہ ڈی جی آئی ایس آئی لگنا چاہتے تھے، صحافی شاہد میتلا
ترجمان پینٹاگون نے مزید کہا کہ علاقائی سلامتی اور مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے۔ دونوں ممالک کی فوجی اور سیاسی قیادت میں دو طرفہ امور پر بات ہوتی رہتی ہے۔