وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکلیشن نے کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سرٹ) کونسل کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک میں قومی سائبر سیکوریٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق سرٹ کونسل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم رولز 2023 کے تحت بنائی گئی ہے اور سرٹ کونسل ابتدائی طور پر دس ممبران پر مشتمل ہے اور سرٹ کونسل میں دفتر خارجہ، نیشنل سیکورٹی ڈویژن سے نمائندے شامل ہونگے۔اس کے علاوہ سرٹ کونسل میں وزارت داخلہ اور این ٹی آئی ایس بی کے نمائندے بھی شامل ہونگے اور اس کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی، انڈسٹری اور جامعات سے نمائندے بھی سرٹ کونسل میں شامل ہونگے۔سیکرٹری آئی ٹی سرٹ کونسل کے چیئرمین ہوں گے جبکہ نیشنل سرٹ کے ڈی جی کو سرٹ کونسل کا سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی محکمہ دفاع کا جنرل ر فیض حمید سمیت دیگر فوجی افسران کی گرفتاریوں پر ردِعمل
سرٹ کونسل سائبر سیکورٹی کے تمام اقدامات کی نگرانی کرے گی اورسرٹ کونسل تمام سرٹس کے لیے مشاورتی کونسل کا کردار ادا کرے گی۔کونسل نیشنل اور سیکٹورل سرٹس کے حوالے سے اقدامات تجویز کرے گی۔سرٹ کونسل کے باقی ممبران کا تقرر بعد میں کیا جائے گا۔