سندھ حکومت نے 20 اگست بروز منگل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اگست بروز منگل عام تعطیل ہوگی۔
واضح رہے کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات ہر سال 14 صفر المظفر سے ان کی آخری آرام گاہ والے شہر بھٹ شاہ میں منعقد کی جاتی ہیں۔
سرکاری تقریبات میں شاہ لطیف ادبی کانفرنس، روایتی سندھی کشتی ’’ملاکھڑو‘‘ کے مقابلے، صوفیانہ محفل موسیقی کا انعقاد، زرعی اور صنعتی نمائشیں، ثقافتی اشیا کی تشہیر و ترویج کیلئے ثقافتی ولیج کا قیام اور سندھ کے سب سے بڑے سرکاری ایوارڈ ’’شاہ لطیف ایوارڈ‘‘ کی تقریب تقسیم شامل ہیں۔