امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الر حمٰن نے نواز شریف کی طرف سے بجلی بلوں میں ریلیف کے اعلان پر ر د عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ریلیف عارضی نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پرعوام کو دیا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی مزاحمت اور جدوجہد آخر کار رنگ لا ئی ہے۔ صوبائی حکومت کو چاہیے کہ پنجاب کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ریلیف کے دائرے کو ملک بھر میں پھیلانا ہو گا، اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے دیگر صوبائی حکومتیں اور وفاق بھی پیشرفت کر یں ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کانوجوانوں کیلئے 3بڑےمنصوبے شروع کرنے کافیصلہ
واضح رہے کہ صدر (ن )لیگ میاں محمد نوازشریف نے500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے 14روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے لئے45ارب روپے مختص کئےہیں ، ترقیاتی پیکج کے فنڈز سے کٹوتی کرکے عوام کو ریلیف دیں گے، پنجاب حکومت کے مختلف شعبوں سے 45 ارب روپے نکال کر عوام کو ریلیف دیں گے، شہبازشریف بھی بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں۔