روپیہ مستحکم ، انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسےسستا ہو گیا

روپیہ مستحکم ، انٹر بینک میں ڈالر 16  پیسےسستا ہو گیا

یوم آزادی کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسےسستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 278.70 روپے سے کم ہوکر 278.54 روپے پر آگیا ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے ، ترسیلات زر اور برآمدات کی مد میں ڈالر کے انفلوز آنے سے پریشر کم ہوا ہے ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.40 روپے پر برقرار رہا، یوور 73 پیسے سستاہوکر 307.21 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاؤنڈ 1.04 روپے مہنگاہوکر 360.25 روپے ، یو اے ای درہم 76.35 روپے پر برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کا پنجاب میں 500 یونٹس تک بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان

سعودی ریال 74.55 روپےپر برقرار رہا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ، 100 انڈیکس 60 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا ، 100 انڈیکس 78 ہزار 45 کی سطح پر بند ہوا، سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کے دوران 21 ارب مالیت کے 60 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *