تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے حماد اظہر کا استعفیٰ مسترد کر دیا

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے حماد اظہر کا استعفیٰ مسترد کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے پارٹی کے صوبائی صدر حماد اظہر کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کور کمیٹی کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان سے بھی پارٹی کے صوبائی صدرحماد اظہر کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:استعفیٰ کیوں دیا؟سابق صوبائی وزیر شکیل خان کھل کربول پڑے

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ خود استعفیٰ کے معاملے پر نظرثانی کریں، کمیٹی کی جانب ہدایت کی گئی ہے کہ حماد اظہر کام جاری رکھیں، تحفظات دور کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر سیف کا صوبائی وزیر شکیل خان کے استعفیٰ بارے بیان سامنے آگیا

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں سینیٹر سید شبلی فراز، شعیب شاہین، شیخ وقاص سمیت دیگر رہنما ؤں نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صور ت حال سمیت مختلف کیسز بھی زیر غور آئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *