نواز شریف کے اعلان پر بجلی صارفین کو کتنار یلیف ملے گا؟

نواز شریف کے اعلان پر بجلی صارفین کو کتنار یلیف ملے گا؟

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی جانب سے بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف کے اعلان کے بعد صارفین کو بجلی بلوں میں ملنے والے ریلیف کے اعداد وشمار منظر عام پر آگئے۔

تفصیلات کے مطباق نواز شریف کے اعلان کے بعد بجلی صارفین کے بلوں میں 38 فیصد تک کمی ہوگی، 18 ہزار 551 روپے بل ادا کرنے والے کو اب 11 ہزار 495 روپے ادا کرنے پڑیں گے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کے ٹیرف اور ٹیکس میں بھی واضح کمی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے اعلان کے بعد لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 48لاکھ 44 ہزار 50 صارفین کو ریلیف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سیوک 2024ماڈلز کی نئی قیمت سامنے آگئی

لیسکو کے صارفین کی تعداد 65لاکھ سے زائد ہے، لیسکو کے 49 لاکھ گھریلو صارفین ہیں، 500 یونٹس تک کا بنیادی ٹیرف ریٹ 37 سے 38 روپے فی یونٹ ہے، 14 روپے ریلیف ملنے سےیونٹ 24 روپے کا ہو جائے گا۔

دوسری جانب  وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بجلی صارفین کو فراہم کردہ ریلیف کی تعریف کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 500 یونٹ تک کے صارفین کے لیے فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف ایک احسن اقدام ہے، جو نواز شریف اور مریم نواز کے عوام دوست اقدامات کا عکاس ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قلمدان سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا اور ترقیاتی بجٹ سے 50 ارب روپے کاٹ کر 200 یونٹ تک کے صارفین کو ریلیف فراہم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں میں ریلیف کے اعلان پرحافظ نعیم الرحمٰن کا ردعمل آگیا

انہوں نے بجلی چوری کے خلاف اقدامات اور بجلی شعبے کی اصلاحات کے لیے حکومت کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کے استحکام کے بعد لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کے بعد ملک درست سمت کی طرف گامزن ہے اور عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے دیرپا حل کے لیے کام جاری ہے اور حکومت اس معاملے میں ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *