جے یو آئی رہنماحافظ حمداللہ نے پنجاب میں بجلی بلوں بارے ریلیف پر سوال اٹھا دیا

جے یو آئی رہنماحافظ حمداللہ نے پنجاب میں بجلی بلوں بارے ریلیف پر سوال اٹھا دیا

جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے لیکن سوال یہ ہے کہ مہنگائی تو پورے ملک میں ہیں ریلیف صرف ایک صوبے کے لئے کیوں کیا جا رہا ہے۔

جےیو آئی رہنما حافظ حمداللہ نے پنجاب میں بجلی بلوں پر ریلیف بارے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ لگ رہا ہے پاکستان صرف پنجاب ہے دیگر تین صوبے پاکستان کا حصہ نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ کیا یہ ایک پاکستان ہے یا دو پاکستان ؟ ثابت ہوا کہ، بڑے میاں، پنجاب کا لیڈر ہے ، حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ بڑے میاں، چھوٹے میاں، کو چاروں صوبوں میں ریلیف دینے کا پابند کرتے لیکنجو صوبہ بجلی دیتا ہے وہ اور آپریشن زدہ بلوچستان بھی بجلی کی قیمتوں میں ریلیف سے محروم کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی حامد میرکا فیض حمید کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق بڑا انکشاف

حافظ حمد اللہ نے سوال اٹھا یا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کیا یہ جمہوری مساوات کی نفی اور دیگر صوبوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے اور بڑے میاںصاحب کو ، چھوٹے میاں صاحب کو چاروں صوبوں میں ریلیف دینے کا پابند کرنا چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *