ایم کیو ایم پنجاب کیلئے بجلی قیمتوں میں کمی کو کسی طور قبول نہیں کرے گی: سید مصطفی کمال

ایم کیو ایم پنجاب کیلئے بجلی قیمتوں میں کمی کو کسی طور قبول نہیں کرے گی: سید مصطفی کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیر رہمنا و رکن قومی اسیمبلی سید مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے پورے ملک خصوصا کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں کے احساس محرومی میں اضافہ کیا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان سید مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان صرف پنجاب کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو کسی طور قبول نہیں کرے گی اورایم کیو ایم پاکستان کو عوامی مسائل حکومت اور حکمرانوں تک پہنچانے کیلئے کسی سڑک کو بند کرنے یا دھرنا دینے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہم جب چاہتے ہیں وزیراعظم اور وزراء سے ملاقات کرکے ناصرف عوامی مسائل سامنے رکھتے ہیں۔ سیدمصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے حکمرانوں کو بتایا کہ اگر پاور سیکٹر کے مسئلے کی سنجیدگی اور سنگینی کو نہ سمجھا گیا تو پاکستان دیوالیہ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے اعلان پر بجلی صارفین کو کتنار یلیف ملے گا؟

نواز شریف کی کل ہونے والی پریس کانفرنس نے پورے ملک اور خاص طور پر شہری سندھ کے عوام کے احساس محرومی میں مزید اضافہ کیا ہے۔نواز شریف صاحب کے بجائے وزیراعظم شہباز شریف کو پریس کانفرنس کرنا چاہئے تھی پورے ملک میں بجلی کی قیمتوں میں 18 سے 20 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کرنا چاہئے تھا، اگر پورے پاکستان میں کسی شہر کو خصوصی حیثیت حاصل ہے تو وہ کراچی ہے جو پاکستان کے بجٹ میں 65 سے 70 فیصد حصہ دیتا ہے لیکن پھر بھی ہم صرف کراچی کیلئے نہیں بلکہ پورے ملک کے عوام کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ وزیراعظم صاحب جلد ایک پریس کانفرنس کریں گے اور پورے ملک کیلئے کم از کم 18 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *