وفاقی حکومت کا 5 وزارتوں کے 28محکموں کو ختم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا 5 وزارتوں کے 28محکموں کو ختم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پانچ وزارتوں کے 28 محکموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق بنائی گئی کمیٹی نے 5 وزارتوں میں 28 اداروں کو مکمل بند اورایک لاکھ 50 ہزارکے قریب خالی آسامیاں ختم کرنے کی سفارشات پیش کردیں،کمیٹی کی جانب سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی تھی یہ تجویز بھی دی گئی کہ وزارتیں ختم یا ضم کرنے سے گریڈ ایک سے 16 تک متعدد آسامیاں بتدریج ختم کی جاسکیں گی۔

5 وزارتوں میں اصلاحات سے متعلق بتایا گیا، جن میں کشمیر افیئرز اور گلگت بلتستان، اسٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجنز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن اینڈ نیشنل ہیلتھ سروسز شامل ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت حکومتی ڈھانچے کے حجم اور اخراجات میں کمی پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا ءاحسن اقبال، احد چیمہ، محمد اورنگزیب اور رانا تنویر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزارت کشمیر افیئرز اور گلگت بلتسان کو سٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجنز میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ 5 وزارتوں میں موجود 28 مختلف محکموں کو بھی بند کرنے، نجکاری کرنے یا پھر ان محکموں کو فیڈرل یونٹس کو دینے کی تجویز دی گئی ہے۔اصلاحاتی کمیٹی کی جانب سے تجویز میں کہنا تھا کہ ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیوں کو ختم کرنے اور آو¿ٹ سورس کے غیر بنیادی کام جیسے کہ صفائی، چوکیداری، میں گریڈ 1 تا 16 تک کی مختلف پوسٹوں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔

پانچ وزارتوں کے اندر 12 اداروں کو مضبوط کرنے کی تجویز بھی دی گئی تھی۔کمیٹی نے ہنگامی بنیادوں پر بھرتیوں پرمکمل پابندی عائد کرنے کی سفارش بھی کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کو منظوری کے لیے تجویز بھیجنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ جامع منصوبہ بندی کرنے اور عمل درآمد کی ہدایت بھی کی ہے۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھاکہ حکومتی اخراجات میں کمی ہماری ترجیح ہے۔

ادارہ جاتی اصلاحات کا مقصد قومی خزانے پربوجھ کم کرنااور عوام کوسہولت دیناہے۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی نہ دکھانے والے اور قومی خزانے پربوجھ اداروں کوختم یا ان کی نجکاری کی جائے۔سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی خود نگرانی کروں گا۔وزیر اعظم کا کمیٹی سے اظہار خیال میں مزیدکہنا تھا کہ وہ چھوٹے اور درمیانے انٹرپرائسز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو نجی طور پر سپروائز کریں گے اس کا مقصد ایس ایم ای سیکٹر میں کاروبار کو فروغ دینا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *