باپ کی ریٹائر منٹ پر بیٹے کو ملنے والی بڑی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

باپ کی ریٹائر منٹ پر بیٹے کو ملنے والی  بڑی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

 حکومت نے باپ کی ریٹائر منٹ پر بیٹے کو سر کاری مکان الاٹمنٹ کی شق ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، وزارت ہائوسنگ نے اکاموڈیشن ایلو کیشن رولز ترمیم ڈرافٹ تیا ر کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارت ہائوسنگ کی ا س تجو یز سے اتفاق کر لیا، ڈرافٹ پر وزارت قانون سے بھی رائے طلب ،زیر اعظم کی منظوری کے بعد رول میں ترمیم کا اطلاق ہو گا۔وزارت ہاوسنگ و تعمیرات نے اسٹیٹ آفس کے پول پر سر کاری مکانوں کی الاٹمنٹ کی پالیسی میں اہم تبدیلی اورا کاموڈیشن ایلو کیشن رولز کے رول15(2)b میں تر میم کا فیصلہ کیا ہے ۔جس پر عملدرآمد کی صورت میں الاٹی کی ریٹائر منٹ پرسرونگ بیوہ یا سرونگ بیٹا یا بیٹی کومکان کی الاٹمنٹ کا استحقاق ختم ہو جا ئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی کلٹس کے بعد ویگن آر کی قیمتیں سامنے آگئیں

اس رول کے تحت اگر الاٹی کا بیٹا یا بیٹی اسی مکان کیلئے اہل ہوں تو وہی مکان الاٹ کردیاجا تا ہے یا پھر جس کیٹگری کا وہ استحقاق رکھتے ہوں جو نہی وہ مکان دستیاب ہوگا تو وہ الاٹ کردیا جا تا ہے ،اس وقت تک ا س مکان سے بیدخل نہیں کیا جا تا اور ان سے معمول کا کرایہ وصول کیا جا تا ہے۔یہ شق سرکاری ملازمین کے اس اعتراض کی بنیاد پر ختم کی جا رہی ہے کہ زیادہ سروس والے ملازمین کئی کئی سال انتظار کرتے ہیں ،جن ملازمین کا بیٹا یا بیٹی ملازم ہو انہیں آئوٹ آف ٹرن کم ملازمت پر صرف اس بنیاد پر مکان کی الاٹمنٹ کردی جا تی ہے کہ ان کے والد الاٹی تھے جو دوسرے ملازمین کی حق تلفی کے مترادف ہے۔

یہ بھی اعتراض کیا گیا کہ ایسے مکانوں میں اضافی کمرے بھی تعمیر کرلئے جاتے ہیں ،مکان نسل در نسل چلتا ہے ۔ دوسری جانب بعض سر کاری ملازمین اس شق کو بر قرار رکھنے کے حق میں ہیں اور ان کا موقف ہے کہ طویل خدمات کے صلہ میں یہ الاٹی کا حق بنتا ہے کہ اس کا مکان بیٹے یا بیٹی کو ٹرانسفر کیا جا ئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ شق ختم کی گئی تو وہ عدالت جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *