جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے جدید مخبری متعارف، کرائم سٹاپر کے نام سے مخبر ہیلپ لائن جرائم کی شرح میں کمی لانے کے لیے بڑا قدم ہے۔
کرائم سٹاپرز سروس کے ذریعے ذمہ دار شہری اپنے ارد گرد جرائم کی روک تھام کیلئے خفیہ اطلاع دے سکیں گے، یعنی کوئی بھی شہری اپنا فون نمبر اور شناخت بتائے بغیر اپنے ارد گرد ہونے والے جرائم سے متعلق پولیس کو مخبری دے سکے گا ۔
کرائم سٹاپر پر کال کرنے سے شہری کا فون نمبر سمیت کوئی بھی تفصیل پولیس کو ظاہر نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی پولیس آفیسر مخبری دینے والے کو کال کرسکے گا۔
کرائم سٹاپرز” پر منشیات فروشوں، دہشت گردوں، قحبہ خانہ چلانے والوں کی اطلاع دی جا سکتی ہے اور اس کے علاوہ کرائم سٹاپرز پر ڈکیتوں، اشتہاری ملزمان و عدالتی مفرور، جعلی مصنوعات بنانے والوں کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔
اسی طرح جنسی جرائم، جوئے کے اڈے، انسانی سمگلنگ، ناجائز اسلحے اور بجلی گیس پانی چوری بارے خفیہ اطلاع بھی دی جاسکتی ہے۔
اپنے ارگردہونے والی غیر قانونی سرگرمی سے متعلق آپ بھی اس نمبر پر 03372332489کال کرسکتے ہیں ۔