حکمرانو سن لو!عوام مطمئن نہیں ہے، مولانا فضل الرحمٰن

حکمرانو سن لو!عوام مطمئن نہیں ہے، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربرہ مولانا فضل الر حمٰن نے کہا ہے کہ ہم اپنے وسائل پر کسی صورت قبضہ قبول نہیں کریں گے، ہم نےسکولوں ، کالجوں کا تحفظ کیا تھا یہ مدرسوں کا تحفظ بھی نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ آج بین الاقوامی طاقتیں پاکستان کی مذہبی شناخت کو ختم کرنا چاہتی ہیں، مدارس پر چڑھائی کیوں کی جاتی ہے؟ مدارس کی رجسٹریشن نہیں کرنے دی جا رہی اور یہ کہہ رہے ہیں کہ مدرسوں سے دہشت گردی ہو رہی ہے ۔

حیاء کی قدر ہم سے نوچ لیتے ہو ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں، علمائے اسلام ان کے محافظ ہیں ۔ ان مزید کہنا تھا کہ حکمران سن لیں ، عوام مطمئن نہیں ہیں۔ آج چین اور سعودی عرب جیسے دوست ہم پر اعتبار نہیں کررہے ، یہ بد اعتمادی کیوں پیدا ہوئی، ہندوستان کے قومی ذخائر آج 500 ارب ڈالر ہیں اور ہمارے پاس 10 ارب بھی نہیں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات پر عمران خان برہم، 2 اہم رہنماؤں کو طلب کرلیا

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کیوں ترقی کر رہا ہے، کیا کسی نے سوچا ہے، آج افغانستان کی کرنسی ہم سے بہتر کیوں ہے ؟ ۔ آج ہم اپنا ملک بچا رہے ہیں، افغانستان ویران ہونے کے باوجود آج ہم سے آگے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج لوگوں کو ڈرایا دھمکایاجا رہا ہے، ملکی معیشت بھی تباہ اور ملک کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *