پاکستان کے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ وطن واپس پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ اپنے فیملی کے ہمراہ نجی دورے پر یورپ اور متحدہ عرب امارات میں تھے۔ سابق آرمی چیف اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ، جرمنی اور دوسرے ملکوں میں وقت گزاررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں حیران کن انکشافات
رواں ہفتےقمر باجوہ اپنے صاحبزادے کے گھردبئی میں بھی مقیم تھے،جنرل قمر جاویدایک ماہ بعد کل رات دبئی سے واپس راولپنڈی پہنچے۔ وہ اپنی اہلیہ کے ہمرا ہ پاکستان میں مقیم رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:رؤف حسن کے بھارت کے ساتھ روابط کے چشم کشاء ثبوت سامنے آگئے