آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلرشپ کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست جمع

آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلرشپ کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست جمع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ 2024 کیلئے اڈیالہ جیل میں قید بانی پارٹی عمران خان کی درخواست جمع کروادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کیلئے ان کی درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

ہم پُر عزم ہیں کہ اس تاریخی مہم کے لئے ہر کسی کا تعاون حاصل ہو گا ۔ اس سے قبل عمران خان نے 2005 سے 2014 تک بریڈفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے طور پر خدمات انجام د ے چکے ہیں ۔ سابق وزیراعظم و پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان خود آکسفورڈ یونیورسٹی پڑے ہیں تاہم اس وقت وہ کرپشن اور دیگر کیسز کے باعث اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ضمانت کیلئےدرخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں حیران کن انکشافات

عمران خان اپنے خلاف دائر تمام مقدمات کو جھوٹے قرار دے رہے ہیں تاہم انہیں توشہ خانہ کیس، 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس اور دیگر مقدمات کا سامنا ہے۔ عمران خان کو اپریل 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا تھا اور وہ پاکستان کی تاریخ میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے منصب سے برطرف ہونے والے پہلے وزیراعظم بن گئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *