بلوچستان عوامی پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کالعدم قرار دے کر پابندی عائد کرنے مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے بھارتی صحافی کے ساتھ روابط ملک دشمنی کے مترادف ہے۔
سیاست کی آڑ میں نفرت، انتشار اور تفریق پیدا کرنا کسی بھی سیاسی پارٹی کو کسی بھی صورت میں زیب نہیں دیتا۔ منظور کاکڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار ددیا جائے اور اس پر مکمل پابندی لگائی جائے۔
ملک کے اندر نفرت، انتشار اور افراتفری پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ سیاست کا مقصد ملک و قوم کی ترقی اورخوشحالی ہے، پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے سب کو مل کر جدوجہد کر ناہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: حکمرانو سن لو!عوام مطمئن نہیں ہے، مولانا فضل الرحمٰن
سیکرٹری جنرل بی اے پی کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مخالف سازشیں ملکی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں ۔ ملک دشمنی میں جو بھی سیاسی پارٹی ملوث ہو اس کے خلاف ایکشن لیا جائے اور اس پر بین لگایا جائے ۔