ایشیائی ترقیاتی بنک کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس استثنی ٰختم کرنے کا مطالبہ

ایشیائی ترقیاتی بنک کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس استثنی ٰختم کرنے کا مطالبہ

ایشئین ڈیویلپمنٹ بینک نے اوپن پلاٹس پر 6 سال بعد ٹیکس استثنی ختم اور پراپرٹی ڈویلپمنٹ پر ٹیکس عائد کرنے کے حؤالے سے حکومت سے مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشئین ڈیویلپمنٹ بینک کی جانب سے نشاندہی کی گئیی ہے کہ پراپرٹی ڈویلپمنٹ پر ٹیکس استثنی ہونے کے باعث مینوفیکچرنگ اور ایگری بزنسز میں سرمایہ کم ہو رہی ہے اور مینوفیکچرنگ اور ایگری بزنسز میں سرمایہ کاری نہ ہونے سے گروتھ اور پیداوار میں رکاوٹ کا سبب پیدا ہو رہی ہے۔اے ڈی بی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیرمنقولہ پراپرٹی کی فروخت اور سرمایہ کاری پر اسٹینڈرڈ ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے کیونکہ پراپرٹی ڈویلپمنٹ پر ٹیکس مراعات دے کر حکومت کو ریونیو سے محروم رکھا گیا ہے، آیشئین ڈیولپمنٹ بینک نے نشاندہی کی ہے کہ ٹیکس استثنی ہونے کے باعث لوکل سرمایہ کاری رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ہوئی ہے اور پاکستان نیشنل اربن اسسمنٹ رپورٹ میں انرجی ریفارمز، واٹر سپلائی ریفارمز کیلئے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔اے ڈی بی نے مزید نشاندہی کرتے ہوئےت کہا ہپے کہ واٹر سپلائی، ٹرانسپورٹ سسٹم، بلڈنگ ڈیزائن میں توانائی کے بہتر استعمال کیلئے اقدامات ناگزیر ہے اور اس تمام پیرائے میں پاکستان میں بڑھتی آبادی کے باعث متبادل انرجی کے ذرائع کو بھی وسعت دینا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے رہائشیوں کو ریلیف، پنجاب حکومت کا 2 ماہ تک سستی بجلی فراہم کرنے کا اعلان

حکومت پاکستان سے مزید استدعا کی گئی ہے کہ واٹر ریسورسز مینجمنٹ پلان سے پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی اور پانی ضائع کرنے پر پیلنٹی ہو تاکہ اربن ڈویلپمنٹ کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ٹراسپورٹ سسٹم میں اصلاحات لانا ہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *