پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اسلام کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور کلین سویپ کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہرعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتیں دو ماہ کیلئے کم کی جارہی ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی ہونی چاہیے لیکن یہ ایک یا دو ماہ کیلئے نہیں بلکہ انہیں مستقل طور پر کم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، ان سے قیمتیں کنٹرول نہیں ہورہی، ترقیاتی منصوبوں کے پیسوں سے بجلی پر سبسڈی دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان دسمبر تک جیل سے باہر آسکتے ہیں، سینئر صحافی شاہد متیلا
بیرسٹر گوہر نے روف حسن کے حوالے سے کہا کہ وہ خود ایک صحافی ہیں اور ان کے صحافیوں سے بڑے اچھے تعلقات ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور کلین سویپ کرےگی۔