ہمارا فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ن لیگ ہمیں لڑانے کی کوشش کر رہی ہے: ملک احمد خان بھچر

ہمارا فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ن لیگ ہمیں لڑانے کی کوشش کر رہی ہے: ملک احمد خان بھچر

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمدخان بھچر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا فوج سے کوئی اختلاف نہیں, ن لیگ فوج اور پی ٹی آئی کے مابین اختلافات کو بڑھاوا دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو ہمارے ورکرز کو مال روڈ پر گھسیٹا گیا ۔ملک احمد خان بھچر

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ بائیس اگست کو تحریکِ انصاف اسلام آباد میں پر امن جلسہ کریگی اور میں آئی جی پنجاب کو بتانا چاہتا ہوں ہمارے کارکنوں کی تذلیل نہ کریں ۔ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ کارکنوں کی سولہ ایم پی او کے تحت لسٹ بنائی جا رہی ہے۔ اب اگر کارکنوں کو گرفتار کیا یا چھاپے مارے تو ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگا ۔ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ چچا بھتیجی عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے ٹیرف ٹیرف کھیل رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو ہمارے ورکرز کو مال روڈ پر گھسیٹا گیا اور ظلم رواں رکھا گیا انہوں نے کہا کہ 22 تاریخ کو ہمارا اسلام آباد میں پر امن جلسہ ہے اور اس حوالے سے ہمارے کارکنوں پرسولہ ایم پی او کے تحت لسٹ بنائی جا رہی ہیں۔اب اگر کارکنوں کو گرفتار کیا یا چھاپے مارے تو ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگا ۔ملک میں آئی ٹی انڈسٹری کے حوالےسے چیلنجز بارے انہوں نے کہا کہ ہماری تین کھرب کی آئی ٹی انڈسٹری میں بحران آیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا ریسکیو 1122 کونسل کا اختیارات سے تجاوز، غیر قانونی نوازشات کا سلسلہ جاری

انہوں نے واضح کیا کہ انٹر نیٹ حکومت نے سلو کیا ہوا ہے ۔ اور انڈسٹری کے مسائل کے حوالے سے اپوزیشن سختی سے نیٹ کی بندش کا احتجاج کر رہی ہے۔ معین ریاض قریشی نے اس موقع پر کہا کہ ائی ٹی کے شعبہ سے وابستہ لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں اور 9 مئی میں حکومت جوڈیشل کمیشن نہیں بنا رہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا فوج سے کوئی اختلاف نہیں ن لیگ ہمیں لڑانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ تحریک انصاف فیڈریشن کی جماعت آپس میں اختلاف رائے ہوتی ہے ۔جن لوگوں نے تحریک انصاف کو چھوڑا وہ ظلم کے ڈر سے چھوڑ کر گئے ہیں ۔سیاسی جماعتوں کا احتجاج آئینی حق ہے ، نو مئی نہ ہم نے کیا اور نہ کوئی پلان تھا ، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ن لیگ کے پاس اس وقت بیچنے کے لیے کچھ نہیں ہے ۔ن لیگ کے پاس سترہ سیٹیں نہیں تھی ان کو پنجاب حکومت ملی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *