ملک میں اے ٹی ایم اور آن لائن ٹرانزیکشنز کے حوالے سے اہم ایڈوائزری جاری

ملک میں اے ٹی ایم اور آن لائن ٹرانزیکشنز کے حوالے سے اہم ایڈوائزری جاری

ملک میں اے ٹی ایم اور آن لائن ٹرانزیکشنز کے حوالے سے نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشینز کی بندش سے متعلق افواہوں کی تردید کی ہے۔

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک، متعلقہ شراکت داروں کی چھان بین کے مطابق ایسا کوئی واقعہ ہُوا ہی نہیں اورملک میں بینکنگ انفراسٹرکچر مکمل طور پر فعال ہے۔ نیشنل سرٹ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ سائبر سیکیورٹی ٹیمیں مالیاتی اداروں کی سیکیورٹی کی نگرانی کر رہی ہیں اور اس جاری ایڈوائزری کا مقصد شہریوں میں ابہام اور بے یقینی کو ختم کرنے کے لیے ہے ۔ ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ عوام اے ٹی ایم، آن لائن لین دین کی بندش کی افواہوں پر دھیان نہ دھریں اورکسی بھی مشکوک حرکت کو فوری طور پر اپنے بینک یا مالیاتی ادارے کو رپورٹ کریں اوراپنے اے ٹی ایم کارڈ کا پن ، او ٹی پی اور یوزر آئی ڈی ، پاسورڈ کسی سے شئیر نہ کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ن لیگ ہمیں لڑانے کی کوشش کر رہی ہے: ملک احمد خان بھچر

اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے تسلی کریں کہ کارڈ کاپی کرنے کے لیے کوئی ڈیوائس تو نہیں اورصارفین موبائل فون کسی بھی مشکوک لنک کو مت کھولیں اورشہری آن لائن ٹرانزیکشن کے بعد اپنے اکاؤنٹ کو لاگ آؤٹ کریں ۔اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ کو باقاعدگی سے چیک کریں ،چوری کی صورت میں متعلقہ فورمز کو رپورٹ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *