ارشد ندیم کو ملنے والی کل رقم کتنی ؟اپارٹمنٹس اور گاڑیوں کی تعداد بھی سامنے آگئی

ارشد ندیم کو ملنے والی کل رقم کتنی ؟اپارٹمنٹس  اور گاڑیوں کی تعداد بھی سامنے آگئی

پیرس اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم کی تاریخی گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پاکستان میں کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جہاں پاکستانی اپنے قومی ہیرو کے بارے میں پرجوش ہیں، وہیں بھارت بھی ارشد ندیم اور ان کے اپنے جیولین تھرور نیرج چوپڑا کے درمیان موازنہ کر رہا ہے، جنہوں نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

پاکستان اور بھارت دونوں کی میڈیا رپورٹس میں دونوں کھلاڑیوں کی مجموعی مالیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، جس میں 9 اگست کے بعد سے انہیں ملنے والے تحائف اور انعامات بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے ٹاپ 2 جیولین تھرورز کی مجموعی مالیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان دسمبر تک جیل سے باہر آسکتے ہیں، سینئر صحافی شاہد متیلا

‘جی کیو انڈیا’ کی ایک رپورٹ کے مطابق نیرج چوپڑا کی کل مالیت تقریبا 4.5 ملین ڈالر (تقریبا 37 کروڑ روپے) ہے۔ دوسری جانب گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کی دولت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔گولڈ میڈل جیتنے سے قبل ارشد ندیم اپنے گاؤں اور شہر میں ایک گھر کے مالک تھے جس کی قیمت کئی میڈیا رپورٹس کے مطابق کروڑوں میں ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ارشد ندیم 9 اگست سے پہلے دو گھر اور ایک کار کے مالک تھے۔

گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کو متعدد انعامات اور نقد انعامات ملے ہیں، جس سے ان کی مجموعی مالیت تقریبا 47 کروڑ روپے، 7 اپارٹمنٹس اور 9 لگژری کاریں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *