سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے کامیاب اشتراک کا ایک اور سنگ میل حاصل کیا گیا ہے۔ اور آج بلاول بھٹو زرداری 120 بستروں پر مشتمل راشد سورتی ڈیپارٹمنٹ آف سائکیاٹری اینڈ بیہووریل سائنسز کا افتتاح کرینگے
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج جناح اسپتال میں دو جدید وارڈز اور سائبر نائف کا افتتاح کرینگے، انہوں نے سہولیات کے بارے میں کہا کہ چیئرمین بلاول 120 بستروں پر مشتمل راشد سورتی ڈیپارٹمنٹ آف سائکیاٹری اینڈ بیہووریل سائنسز کا افتتاح کرینگے۔وزیر اعلی سند ھ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 110 بستروں پر مشتمل سیف الاسلام ڈیپارٹمنٹ آف نیورولوجی اینڈ اسٹروک یونٹ کا بھی افتتاح کرینگے اورسندھ حکومت نے دونوں شعبہ جات پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کئے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کے عطیہ کردہ نئے سائبر نائف کا بھی افتتاح کرینگے اورسندھ حکومت نے نئے سائبر نائف پر اکتالیس لاکھ ڈالر لاگت سے قائم کئے ہیں۔دو سائبر نائف اور دو ٹوموتھراپی یونٹس رکھنے والے جناح اسپتال دنیا کے 10 بڑے اسپتالوں میں شامل ہوگیا ہے۔ اس کیساتھ ساتھ جناح اسپتال سائبر نائف اور ٹوموتھراپی سے مفت علاج کرنے والا دنیا کا پہلا اسپتال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے مسلم لیگ ن کو 17 نشستوں والی حکومت قرار دیدیا
حکومت سندھ نے سائبر نائف کا انتظام پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کے حوالے کیا ہے ۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ امید ہے اب انتظامات بہتر ہونگے اور مریضوں کو مزید سہولیات میسر ہونگی۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جناح اسپتال میں اسوقت بلا رنگ و نسل کی تفریق کے لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور 15 ممالک اور پاکستان کے 167 شہروں کے باسی مفت علاج کرا رہے ہیں۔