حکومت نے سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری بارے اجلاس طلب کر لیا

حکومت نے سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری بارے اجلاس طلب کر لیا

پاور ڈویژن کے زرایع کے مطابق حکومت نے ڈسکوزکونجی شعبےکےحوالےکرنے کے لیےتیاریوں کاجائزہ لینےکا فیصلہ کر لیاہے۔

پاورڈویژن نےتمام بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی تیاریوں پرکل اجلاس طلب کرلیا ہے اور بجلی کمپنیوں میں نجی شعبے کی شمولیت کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائےگا اس حوالے سے ڈسکوز کی مطلوبہ رکارڈ اور معلومات کی دستیابی کی تیاریوں کا جائزہ لیاجائے ہوگا اور تمام ڈسکوز کےسربراہان کواجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت دے دی گئی ہے، زرایع کے مطابق بجلی کمپنیوں میں نجی شعبے کی شمولیت کےحوالے سے تفصیلات طلب کی گئیں ہیں اور ڈسکوز کے سی ای اوز سےبجلی کمپنیوں سے متعلق مکمل تفصیلات مانگی گئی ہیں ۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے9 ڈسکوز کی نجکاری کرنے کی منظوری دے رکھی ہےپہلے مرحلے میں فیسکو،آئیسکو اور گیپگو کی نجکاری کرنے کا پلان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *