صدر مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے تین جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ قوم کے شہداء قوم کا فخر ہے، پوری قوم احسان مند رہے گی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بہادری سے دہشت گردوں کی دراندازی کوشش کو ناکام بنایا، دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے جذبہ حب الوطنی اور ایثار کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے اور پوری قوم اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ، قربانیاں فراموش نہیں کرے گی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ، تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے 18 سے 19 اگست کی رات کو پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی ، جسےسیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی در
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری بارے اجلاس طلب کر لیا
اندازی کو باجوڑ میں ناکام بنایا اور سیکیورٹی فورسز کی موثر کاروائی کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گرد جہنم واصل ہوئے ، اور کاروائی کے دوران چار دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین بہادر جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے شہید ہونے والوں میں نائک عنایت خان عمر 36 سال لانس نائک عمر حیات عمر 35 سال اور سپاہی وقار خان عمر 25 سال شامل ہیں ۔