مون سون بارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچادی

مون سون بارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچادی

مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، بلوچستان کے دارالحکومت سمیت مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، آسمانی بجلی گرنے سےخاتون اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے اور بجلی گرنے سے خاتون اور 2بچے جاں بحق ہوگئے ۔ بلوچستان کے علاقے سبی ، ہرنائی ،کوئٹہ تفتان اور کوئٹہ چمن ریلونے سیکشنز پر ریلوے ٹریف معطل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کی عوام سے مون سون شجرکاری مہم میں بھرپورحصہ لینے کی اپیل

ریلوے حکام کے بتایا کہ حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے سبی ہرنائی ریلوے سیکشن 21جولائی سے تاحال بند ہے۔ اس سیکشن کی از سر نو تعمیر پر ریلوے نے ایک سال قبل ہی تقریباََ 4 ارب روپے خرچ کیے تھے۔ کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن پر سیلابی پانی نوشکی کے قریب ٹریک بہا کر لے گیا ۔

جبکہ کوئٹہ چمن ریلونے سیکشن پر ریلوے پٹری کئی مقامات پر بہہ گئی جس کے باعث کوئٹہ چمن ٹرین سروس معطل ہے اور اس وقت کوئٹہ ڈویژن میں صرف ایک ٹرین جعفر ایکسپریس ہے جو پشاور کیلئے چلائی جارہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *