پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئررہنمامسرت جمشید چیمہ کی 9مئی کے واقعات کے حوالے سے 12 مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مسرت جمشید چیمہ انصاف لائرز فورم کے وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت پیش ہوئیں۔ وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے مسرت جمشید چیمہ کی 12کیسز میں ضمانتیں منظور کر لی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کاحکومت کیخلاف جلد ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ میں خاص طور پر انصاف لائرز فورم کے وکلا ء جواد اصغر،ملک طارق نون، ڈاکٹر علی عمران اور آصف ساہی کی شکرگزار ہوں، جنہوں نے عدالتی کارروائی میں میری بہترین معاونت اور رہنمائی کی۔
یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈا پور کے خلاف گروپ بندی نہیں کررہے، عاطف خان
یہ وکلا ء پارٹی کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں، یہی لوگ پارٹی کا اصل اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک صحافی کی جانب سے لگائے گئے الزام کی سختی سے تردید کرتی ہوں۔

