پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟جانیے

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟جانیے

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کی ترسیلات 2024ءکے پہلے مہینے میں 286 ملین ڈالرز کی سطح تک پہنچ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد وشمارمیں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال جولائی کے مقابلے میں رواں مالی کے دوران ملکی آئی ٹی برآمدات میں 33.64 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیل و گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت کر لیا گیا

وزارت آئی ٹی کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی میں آئی ٹی برآمدات 214 ملین ڈالرز رہیں جب کہ رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں برآمدات کی ترسیلات 286 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ مالی سال کے پہلے ماہ کی کُل برآمدات میں آئی ٹی کا حصہ 46 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سولر پینلز لگوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت آئی ٹی برآمدات میں مزید اضافے کے لئے پُر عزم ہے، اگلے مالی سال آئی ٹی برآمدات کا ہدف 3.5 بلین ڈالر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *