تحریکِ انصاف 22 اگست جلسہ: قائدین نے خیبر پختونخوا حکومت سے امیدیں وابسطہ کر لیں

تحریکِ انصاف 22 اگست جلسہ: قائدین نے خیبر پختونخوا حکومت سے امیدیں وابسطہ کر لیں

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے اسلام آباد میں 22 اگست کو جلسہ کیلئے صوبے سے ڈیڑھ لاکھ افراد لے جانے کاہدف مقرر کر لیا ہے۔

تحریک انصاف پارٹی قائدین 22 اگست کو اسلام آباد جلسہ کامیابی کی آس خیبر پختونخوا حکومت سے وابسطہ کیئے ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اسلام آباد میں 22 اگست کو جلسہ کیلئے صوبے سے ڈیڑھ لاکھ افراد لے جانے کاہدف مقرر کیا ہے۔ پارٹی قائدین کی جانب سے ہر رکن قومی اور صوبائی اسمبلی کو ایک ایک ہزار کارکنوں کو لے جانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکیل دینے کیلئے آج وزیر اعلیٰ اور صوبائی صدر علی امین گنڈا پور نے اہم جلاس شام 5 بجے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں متعلقہ اضلاع کے رہنماؤں کو ذمہ داریاں دینے اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ آج شام 5 بجے منعقد ہونے والے اجلاس میں پارٹی کے کئی اہم رہنما اور ہر ضلع کے منتخب قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبر شرکت کرینگے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ہر ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کو 1 ہزار ورکرز اسلام آباد لے جانے کا ہدف پہلے ہی دیا جاچکا ہے۔ پارٹی رہنما کی جانب سے ہدایت ہے کہ صوابی جلسے کی طرح اسلام آباد کے جلسے کو بھی کامیاب بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائے ۔۔

یہ بھی پڑھیں: ڈولفن سکواڈ کی بروقت کارروائی،لڑکی کی جان بچالی

پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ آج اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کرینگے جو تیاریوں کا جائزہ لینگے اور آگے کے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ہدایات جاری کرینگے۔ذرائع کے مطابق ہر نمائندے کی قیادت میں قافلے 22 اگست کو اسلام آباد کے لئے روانہ ہونگے پشاور،خیبر کے قافلے 12 بجے پشاور سے موٹر وے کے راستے سے اسلام آباد جائیں گئے۔اس حوالے سے مشیر وزیر اعلیٰ برائے سوشل ویلفیئر مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بانی کی ہدایت پر اسلام آباد میں جلسہ کیا جارہا ہے اور یہ ایک تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔ان کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ اجازت دے یا نہ دے یہ جلسہ ہوکر رہے گا کیونکہ عدالت نے انہیں این او سی پہلے سے ہی جاری کردی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *