منکی پاکس کا پھیلائو، برطانیہ میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا

منکی پاکس کا پھیلائو، برطانیہ میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا

برطانیہ میں منکی پاکس کے خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں صحت کے حکام نے ملک بھر میں ڈاکٹروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ منکی پاکس کے حوالے سے ہائی الرٹ رہیں کیونکہ ایک مہلک ویرینٹ کے یورپ میں داخل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ، اس حوالےسے ریپڈ ٹیسٹنگ دستیاب کی جارہی ہے اور ہسپتالوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ علامات ظاہر ہونیوالے افراد کو آئسولیشن میں رکھا جائے ۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آگیا

برطانوی حکومت نے یہ بھی کہا ہے حکومت کے پاس وباء سے نمٹنے کے لیےکافی ویکسینز اور علاج کے طریقہ کار موجود ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے منکی پاکس کے افریقہ میں پھیلنے کے بعد عالمی صحت کی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا ہے۔ افریقہ سے باہر پہلا کیس سویڈن میں پایا گیا ہے ، جس نے یورپی سینٹر فارڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول کو خطرے کی سطح کو بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔ ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وائرس کا نیا ویرینٹ ’زیادہ شدید‘ ہے جس سے زیادہ اموات کا خدشہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *