گرمی کی چھٹیوں سے متعلق بڑا فیصلہ،طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری تیار

گرمی کی چھٹیوں سے متعلق بڑا فیصلہ،طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری تیار

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیاں معمول سے پہلے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کی بڑی وجوہات شدید گرمی ہیٹ ویو کے خدشات اور عیدالاضحیٰ کی متوقع تعطیلات بتائی جا رہی ہیں۔ محکمہ تعلیم اور پی ڈی ایم اے کی مشاورت کے بعد اس حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 27 مئی سے 29 مئی تک متوقع ہیں جبکہ اس کے بعد ہفتہ وار تعطیلات 30 اور 31 مئی کو ہوں گی۔ مسلسل چھٹیوں اور شدید گرمی کے باعث محکمہ تعلیم موسم گرما کی تعطیلات مقررہ وقت سے پہلے شروع کرنے پر غور کر رہا ہے۔

عام تعلیمی کیلنڈر کے مطابق گرمی کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہوتی ہی، تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس سال تعلیمی ادارے 27 مئی سے ہی بند کر دیے جائیں۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ موسم کی صورتحال تعلیمی ضروریات اور عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مختلف سطحوں پر مشاورت جاری ہے جبکہ باضابطہ نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیے،عوام کا ایک اور امتحان شروع

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تعلیمی نقصان پورا کرنے کیلئے موسم گرما اور موسم سرما کی چھٹیوں میں کمی کی تجویز بھی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سالانہ تدریسی دنوں کی تعداد 180 سے بڑھا کر 190 کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں مزید بہتر بنائی جا سکیں۔

ادھر نجی اسکولوں کی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران صبح 7 بجے سے 10 بجے تک سمر کیمپ لگانے کی اجازت دی جائے تاکہ طلبہ کی پڑھائی کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے اور لرننگ لاس کو کم کیا جا سکے۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ موسم کی شدت انتظامی مشاورت اور متعلقہ اداروں کی سفارشات کی روشنی میں جلد حتمی اعلان کیا جائے گا، جبکہ والدین اور طلبہ کو صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

editor

Related Articles