گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی کے میں تاریخ کی بدترین کرپشن کا بازار گرم ہے، ہر چیز کے ریٹ لگے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے چیف منسٹر علی امین گنڈاپور کی حکومت کو کرپٹ ترین قرار دے دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:میں 22 اگست سے پہلے گرفتاری نہیں دینا چاہتا، شیر افضل مروت
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے چوروں کو بچانے کیلئے ڈاکوؤں کو بٹھادیا ہے، جو ان پر الزام لگا تا ہے اس کو حکومت سے ہی باہر نکال دیا جاتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات اور فنڈز کی عدم فراہمی کا معاملہ
وہ اپنے لیڈرعمران خان کے نقش قدم پر نہیں چل رہے ، سب کچھ خود ہڑپنا چاہتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور پر خیبر پختونخوا میں اپنی پارٹی ہی اعتماد نہیں کرتی ۔