عمران خان کی ذاتی معالجین سے طبی معائنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

عمران خان کی ذاتی معالجین سے طبی معائنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظارپنجوتھا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ، عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ذاتی معالجین سے علاج کروانا بانی پی ٹی آئی کا حق ہے اور وہ ذاتی معالجین ان کا جوانی کے دور سے علاج کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کاریٹائرمنٹ کے بعدفیض حمید سے ملاقات کا اعتراف

ذاتی معالج سے علاج کی اجازت نہ دینا آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ذاتی معالجین کو رسائی نہ دینے سے بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل میں عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں مزید 6 اہلکار گرفتار

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ڈاکٹرعاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو عمران خان کے میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے اور میڈیکل چیک اپ کیلئے 15 روزہ شیڈول ترتیب دیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *