عطا تارڑ کاعمران خان سے متعلق تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

عطا تارڑ کاعمران خان سے متعلق تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کا آپس میں گٹھ جوڑ تھا اور فیض حمید نے پوری کوشش کی کہ پی ٹی آئی برسر اقتدار رہے۔

تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام میں شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خودکو پُرامن کہنے سے کوئی پُرامن نہیں ہو جاتا، ثابت کرنا پڑتا ہے، جماعت اسلامی کے لوگ پُرامن تھے ، انہوں نے دھرنا پُرامن انداز میں دیا، کسی چیز کو نقصان نہیں پہنچایا۔

ان کا میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ماضی کو دیکھتے ہوئے مجھے نہیں لگتا کہ انہیں اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دی جائے گی۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نےبھرپور کوشش کی کہ پی ٹی آئی برسر اقتدار رہے، سانحہ نو مئی عمران خان کے کہنے پر ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنے آگیا

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کے درمیان گٹھ جوڑ تھا، انہوں نے ملک کو نقصان پہنچا یا ، میں نہیں جانتا کہ بانی پی ٹی آئی کامعاملہ کس کورٹ میں جا ئیگا، مجھے لگتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کسی خوف کا شکار ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *