مریم نواز نے کہا ہے 2 ماہ کے لئے بجلی کے بلوں سے ستائے عوام کو45 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے۔ خوشی ہے کم از کم 2 ماہ تو عوام سکون اور خوشی سے رہیں گے۔
2 ماہ کے ریلیف کے بعد بہت بڑا سولر پر وگرام لا رہے ہیں جو بجلی کے بھاری بلوں سے ہمیشہ کیلئے نجات دے گا۔ کسی نے بجلی میں دیئے گئے ریلیف کو بےوقوفی کہا گیا ہے۔ مجھے ہنسی آئی کہ کرپشن گاڑیوں، جہازوں، پروٹوکول پر پیسے لگانا بے وقوفی نہیں لیکن عوام کو ریلیف دینا ان کی نظر میں بے وقوفی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
ان حالات میں عوام کو 2 ماہ کا ریلیف بھی ملے، تو بھی میں خوش ہوں کیونکہ ہم تو ریلیف دینے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا جب کوئی کام کرتا ہوا سے میڈیا پر آکر بتانے کی ضرورت نہیں پڑتی، وہ سب کو نظر آ رہا ہوتا ہے۔ وفاقی حکومت نے پاکستان بھر میں 200 تک یونٹ کے صارفین کو ریلیف دیا ہے۔
میں پاکستانی پہلے ہوں اور پنجابی بعد میں، ہمیں پنجاب کے لئے ریلیف تحفے میں نہیں ملا کہ بہت سے اخراجات کم کر کے ریلیف دیا ہے۔
پنجاب کے عوام کو ریلیف ملنے پر چیخ و پکار شروع ہو گئی ہے، گورننس کے حالات یہ ہیں کہ عوامی ریلیف سے بھی لوگوں کو تکلیف ہے۔ تمام صوبے اپنے شہریوں کو ریلیف دے سکتے ہیں، تنقید کی بجائے آگے بڑھیں اور عوام کو ریلیف دیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا عوام کو ریلیف دینے کے عمل کو بیوقوفی کہنا سب سے بڑی بیوقوفی ہے۔