فیض حمید کے بعد مزید گرفتاریاں، عاصمہ شیرازی کا بڑا دعوی

فیض حمید کے بعد مزید گرفتاریاں، عاصمہ شیرازی کا بڑا دعوی

سینئرصحافی و تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے کہا ہے کہ فیض حمید کی گرفتاری کے بعدبیورو کریسی میں بھی بہت سارے لوگ ہیں جو گرفتار ہوسکتے ہیں، ججوں اور صحافیوں کے حوالے سے بھی بہت ساری چیزیں منظر عام پر آسکتی ہیں،یہ پورا نیٹ ورک چھ سات سال سے کام کررہا تھا،یہ نیٹ ورک عمران خان، جنرل فیض اور جنرل باجوہ کا سہولت کار تھا۔

عاصمہ شیرازی نے کہا کہ خطرے اورخدشے کا اظہار خود بانی پی ٹی آئی نے کیا ہے، مجھے ملٹری کورٹ میں لے جایا جائے گا ،جنرل فیض وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں۔ہمار ی اطلاعات ہیں عمران خان کا یہ خدشہ بالکل درست ہے۔جنرل فیض فوج کی تحویل میں ہیں ان سے پوچھ گچھ ہورہی ہے ان پر تشدد نہیں ہورہا۔وہ تعاون کررہے ہیں جسکی وجہ سے بہت سارا نیٹ ورک پکڑا جارہا ہے۔یہ نیٹ ورک عمران خان، جنرل فیض اور جنرل باجوہ کا سہولت کار تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حامد میر کے جنرل فیض حمید سے متعلق انکشافات، حسن ایوب کا ردعمل آگیا

انہوں نے کہا کہ یہ آسان بات نہیں ہے جس طرح سے فوج اس وقت ڈیل کررہی ہے۔خود فوج کے اندر بھی پہلے ان سارے معاملات کو ٹھیک کرنا، ریٹائرڈ لوگوں سے بات کرنا ۔ اپنے اندر اگر کوئی دوسری رائے تھی اس کو ختم کرکے آگے بڑھنااس کے بعد یہ فیصلے ہوئے ہیں۔جنرل فیض کو بھی ایک اسٹیج پر ہائی کورٹ میں پیش کرنا ہوگا۔عدلیہ میں تقسیم او رپولورائزیشن اس وقت بہت سارے فیصلوں میں رکاوٹ ہے۔ میڈیا ٹرائل کو ایک ٹول کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ ارتقائی عمل ہے سب کو ایک ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑے گا۔اسٹیبلشمنٹ کو بھی یہ کہنا پڑے گا کہ ان کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے ۔خدشہ ہے کہ اداروں میں محاذ آرائی شدت اختیار کرسکتی ہے۔عمران خان کسی نمائندے کے ساتھ بات کرنے کے بجائے سیاسی لوگوں کے ساتھ بات کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *