سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ (11.66 گرام) سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی سطح پر سونے کی قیمت 2 ہزار 512 ڈالر فی اونس پر مستحکم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی کلٹس کے بعد ویگن آر کی قیمتیں سامنے آگئیں
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی۔
سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے صارفین کے لیے سونا خریدنا مشکل بنا دیا ہے جو پاکستان میں سرمایہ کاری کا مقبول آپشن ہے۔ سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ مختلف عوامل ہیں جن میں عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور کرنسی میں اتار چڑھاؤ شامل ہیں۔