22اگست جلسے کے پیشِ نظرپی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

22اگست جلسے کے پیشِ نظرپی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

پاکستان تحریک انصاف نے دعوی کیا ہے تحریک انصاف کے 22 اگست جلسے سے قبل گزشتہ رات پولیس نے کئی رہنما اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور بہت سے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی زرایع کے مطابق پولیس نےچھاپہ مار کارروائیوں کے دوران تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔ پی ٹی آئی لاہور زرایع کا کہنا ہے کہ مناواں لاہور سے اصغر گجراور شاہدرہ سے عبدالکریم خان اور واجد شاہ کو حراست میں لیا گیا ہے تحریک انصاف زرایع کا کہنا ہے کہ 22 اگست کو اسلام آباد جلسہ کے پیش نظرگرفتاریاں کی گئیں ہیں تاکہ تحریکِ انصاف کی مقامی قیادت اور کارکنان کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا سکے۔تحریک انصاف کے یاسر گیلانی ، حافظ ذیشان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *