وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے تحریک انصاف کارکنان کو کہا ہے کہ سب کارکن کل دن 3 بجے تک صوابی پہنچیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور نے تحریکِ انصاف کے 22 اگست اسلام آباد جلسے کے حوالے سے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ سب عوام کل دن تین بجے صوابی پہنچیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوابی سے جلسے کی قیادت وہ خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں پوری پاکستانی قوم سے درخواست کرتا ہوں کہ کل ترنول چوک پہنچیں. انشاء اللہ ہم ہر حال میں ترنول چوک میں جلسہ کرینگے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان ہمارا لیڈر ہے پہلے وہ ہماری محبت تھی، پھر وہ عشق بنا اور اب وہ ہماری ضد بن گیا ہے.
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان خان کا لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کےاوپن ٹرائل کا مطالبہ
اگر وفاقی حکومت عدالتی فیصلوں کو نہیں مانتی تو انشاء اللہ ہم کل انکو بتائییں گے کہ طاقت صرف عوام کی ہے اور ہر صورت تحریکِ انصاف اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گی۔