علیمہ خان نے پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ ہونے کے معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر بانی تحریک انصاف کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خاننے پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ ہونے کےمعاملہ پر سخت ردعمل کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم سواتی کس کے کہنے پر صبح صبح بانی تحریک انصاف سے ملنے اڈیالہ جیل گے اور اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر بانی تحریک انصاف کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا ؟ انہوں نے کہا کہ صبح 7:30 بجے اڈیالہ میں بانی تحریک انصاف سے ملاقات کیسے ممکن ہو سکتی ہے ؟۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور جنرل ر فیض حمید کا رابطہ کیسے ہوتا تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
علیمہ خان نے کہا پتہ کیا جائے کس کے کہنے پر ان لوگوں نے بانی تحریک انصاف سے جلسہ ملتوی کروایا ، نکا کہنا تھا کہ کارکنان کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی تو بانی تحریک انصاف سے فیصلہ کروا دیا گیا۔ علیمہ خان نے کہا کہ موجودہ لیڈر شپ کا ارادہ ہی نہیں ہے بانی تحریک انصاف کو جیل سے باہر نکالا جائے.انہوں نے کہا کہ پارٹی کا چئیرمین باہر بیٹھا ہے اس نے فیصلہ کیوں نہیں کیا ؟ علیمہ خان نے کہا کہ یہ فیصلے خود کرتے ہیں اور نام بانی تحریک انصاف کا لگا دیتے ہیں ۔