تحریک انصاف کا جلسہ کس نے ملتوی کروایا: پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی بھی لاعلم

تحریک انصاف کا جلسہ کس نے ملتوی کروایا: پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی بھی لاعلم

تحریکِ انصاف کے مطابق ترنول جلسہ کس نے ملتوی کروایا پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی بھی اس حوالے سے لا علم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جلسے کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل اور قافلے ملک بھر سے چل پڑے تھے لیکن کسی کے علم میں لائے بغیر اعظم سواتی نے صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اور جلسہ ملتوی کرنے سے متعلق سیاسی اور کور کمیٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ زرائع تحریک انصاف کے مطابق کے پی کےوزیراعلی علی امین گنڈاپور بھی جلسہ ملتوی ہونے سے لاعلم تھے۔ دوسری جانب اپوزیشن اتحاد آج اپنے اجلاس میں جلسہ ملتوی کرنے کی وجوہات پر غور کرے گا۔اپوزیشن اتحاد نے ملک بھر میں جلسوں کے انعقاد اور انتظامات کے لیے کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے اورمتعلقہ کمیٹی بھی آج کے جلسہ ملتوی کرنے کے فیصلے سے لاعلم نکلی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *