اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی کرنے کے حوالےسے اعظم سواتی اور عمران خان کے درمیان ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کے ذریعے عمران خان کو حکومت کا پیغام پہنچایا گیا۔ عمران خان آخری مرتبہ جلسہ ملتوی کرنے پر آمادہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بعد پاکستان کے کسی بھی شہر میں جلسے منسوخ نہیں کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف کا جلسہ کس نے ملتوی کروایا: پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی بھی لاعلم
عمران خان نے اعظم سواتی کے ذریعے ارباب اختیار کو پیغام دیا کہ ہم انتخابات میں چھینی گئی نشستوں کے لئے پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔ ان کا کہناتھا کہ لاہور اور ملک کے دیگر علاقوں میں جلسے اور احتجاج شیڈول کے مطابق ہوں گے۔