کارساز کار حادثہ کیس، ملزمہ نتاشا کو ذہنی مریضہ قرار دینے والے ڈاکٹر کیخلاف تحقیقات شروع

کارساز کار حادثہ کیس، ملزمہ نتاشا کو ذہنی مریضہ قرار دینے والے ڈاکٹر کیخلاف تحقیقات شروع

کارسازکار حادثے کی ملزمہ کو ذہنی مریضہ قرار دینے والے ڈاکٹر کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمہ نتاشہ کے ورثاء سے بھاری رشوت لیکر اسے پہلے روز ذہنی مریض ظاہر کرکے عدالت نہ بھیجنے والے ڈاکٹر کے خلاف خفیہ تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں: کارساز حادثہ، ڈاکٹروں نے ملزمہ نتاشا کو کنفیوژ قرار دیدیا

ڈاکٹر چنی لال نے پہلے روز نتاشہ کو ذہنی مریض ظاہر کیا تھا۔ اسی ڈاکٹر نے بختاور بھٹو کے ٹویٹ کے بعد تحریری طور پر نتاشہ کو مکمل نارمل اور صحتمند قرار دیدیا۔ ڈاکٹر کے اس طرح کے یوٹرن کے بعد سندھ حکومت نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر پر الزام ہے کہ انہوں نے پہلے روز نتاشہ کی فیملی سے ایک پولیس والے کے ذریعے 25 لاکھ روپے رشوت حاصل کی تھی۔محکمہ صحت نے بھی اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *