تحریک انصاف والے 8 ستمبر کو بھی جلسہ نہیں کر سکیں گے، گورنر خیبرپختونخوا

تحریک انصاف والے 8 ستمبر کو بھی جلسہ نہیں کر سکیں گے، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اعتماد کا ووٹ لینے کامشورہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کا جلسہ ہونا تھا جو نہیں ہوا۔ صبح ساڑھے 7بجے اعظم سواتی آئے کہ جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جلسے کے التوا پر علیمہ خان نے سخت ردِعمل دیا کہ کس نے فیصلہ کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ جلسے کیلئے بھرپور سرکاری وسائل کا استعمال کیا گیا۔جلسے کیلئے لوکل انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کو سہولت دی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ مانگ لیا گیا

گونر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ 8ستمبر کو بھی جلسہ نہیں کر سکیں گے۔خیبرپختونخوا میں ہر سطح پر کرپشن ہورہی ہے۔ خیبرپختونخوا میں ٹرانسفر پوسٹ کی قیمت مقرر ہے، کرپشن کیخلاف احتجاج کرنیوالے وزیر شکیل خان کو ہٹا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جب شکیل خان نے ایوان میں بات کرنے کا اعلان کیا تو اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرایا گیا۔ سرکاری افسران بھی اپنا رویہ درست کرلیں، ایم پی ایز کے کام نہ روکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *